جہانگیر ترین نے نئی پارٹی کے قیام کا باقاعدہ اعلان کر دیا

جہانگیر ترین نے نئی پارٹی کے قیام کا باقاعدہ اعلان کر دیا
لاہور : جہانگیر ترین نے نئی سیاسی جماعت استحقام پاکستان پارٹی کے قیام کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ استحقام پاکستان پارٹی کے رہنما عبد العلیم خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ انہی کی سیاسی بصیرت اور محبت کا نتیجہ ہے کہ ہم سب اکٹھے نظر آ رہے ہیں، آج پاکستان کس صورتحال سے گزر رہا ہے ، تمام پاکستانی اس پر پریشان ہیں پچھلے ایک سال سے اور نو مئی کے بعد جو حالات بنے تمام پاکستانیوں نے محسوس کیا کہ جو جو سیاست سے الگ تھے انھوں نے محسوس کیا کہ اب سب اکٹھے ہو، ہم سب نے بیٹھ کر آپس میں مشاورت کی اور یہ فیصلہ کیا کہ ایک الگ پارٹی بننے کا فیصلہ کیا ۔ علیم خان نے کہا کہ ہم سب کو نئے خوشحال پاکستان کا خواب دیکھایا گیا ہم نے محنت کی، ہم نے چند سالوں سے ایک ساتھ ہیں ، آج کے حالات میں مسائل کا حل پاکستان کو اچھا بننا ہے ،پاکستان سے انتشار کو ختم کرنا ہے ،یہ انتشار آنے والی نسلوں کے لئے بہت برا ہے، پاکستان کو انتشار سے دور کرنا ہے، انتشار خوشحال پاکستان کو کھوکھلا کر رہا ہے،ہم نے انتشار کو ختم کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسا پاکستان ہم نے بنانا ہے کہ پارلیمان، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ ایک ہی پیج پر ہوں، جہانگیر ترین کی سربراہی میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں گے، ہم سب مشترکہ طور ہر اکٹھا ہو کر اس جدوجہد میں حصہ ڈالے گئے۔ جہانگیر ترین نے پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج نئی سیاسی پارٹی استحکام پاکستان پارٹی کی بنیاد رکھتے ہیں، آپ سب کا اکٹھے ہونا کا شکر گزار ہو ، ہمیں نئی جماعت بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی،سیاست میں آنے کا مقصد صرف ملک کی خدمت کرنا ہے، میں روائتی سیاستدان نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے، نئی جماعت بنانے کی صورت اس لیے پیش آئی کہ ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالوں، بہت سارے لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ان سے تجربہ حاصل کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو مضبوط سیاسی جماعت بننے کے لئے جدوجہد کی، دو ہزار تیرہ کے الیکشن کے بعد پارٹی میں نیا جوش و جذبہ پیدا کیا، پی ٹی آئی کو مضبوط بنانے کے لئے ہم نے دن رات ترقی کی ۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ پاکستان میں استحکام لانا ہمارا بنیادی منشور تھا، پاکستان میں استحکام لانا ضروری تھا مگر بدقسمتی سے ایسا نا ہوسکا ، پی ٹی آئی کانشور تبدیلی تھا مگر یہ سب نا ہو سکا اور ملک کے حالات خراب ہوگے۔انہوں نے کہا کہ نو مئی کے واقعہ نے سیاست کو تبدیل کرکے رکھ دیا، نو مئی کو فوج کے افسروں کے گھروں میں لوگ گھسے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ملکر ملک کو مصائب کی دلدل سے نکالنے کی کوشش کرینگے، قوم کو اسوقت سب سے زیادہ ضرورت امید کی ہے، اسی لئے آج نئی جماعت کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں، آج اس جگہ پر تمام لوگ چاہتے ہیں کہ ملک کو ترقی کی طرف لے جایا جائے ، ہمارا جمہوری نظام اس صورت میں محفوظ ہو سکتا ہے کہ حکومت اپوزیشن کو اکٹھا مل کر بیٹھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کو ایک نئی سمت کی ضرورت ہے، آنے والے دنوں میں مزید لوگ ہماری جماعت میں شامل ہوں گے، پاکستان کو آج سیاسی اور سماجی تقسیم ختم کرنے والی قیادت کی ضرورت ہے، اتحادی ایجنڈا آنے والے دنوں میں منظر عام پر لائیں گے۔ ہم نے آئی ٹی اور زراعت کو بھرنا ہے ،اس جماعت کا مقاصد نوجوانوں کی آواز بننا ہے ، خواتین کے مسائل کو حل کرنا ہے ان لوگوں کی دیکھ بھال کرے گئے جس کی ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے، اللہ سے دعا ہے کہ وہ ملک کی خدمت کرنے کی ہمت عطاء فرمائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔