ورلڈ کپ، افغانستان نے نیوزی لینڈ کو 84 رنز سے شکست دیدی

ورلڈ کپ، افغانستان نے نیوزی لینڈ کو 84 رنز سے شکست دیدی
کیپشن: ورلڈ کپ، افغانستان نے نیوزی لینڈ کو 84 رنز سے شکست دیدی

ویب ڈیسک: امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 14ویں میچ میں افغانستان نے نیوزی لینڈ کو 84 رنز سے شکست دے کر ایک اور بڑا اپ سیٹ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں یہ افغانستان کی مسلسل دوسری جیت ہے اس سے قبل اس نے افتتاحی میچ میں یوگنڈا کو 125رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی جس میں فضل الحق فاروقی نے 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

گروپ سی میں شامل دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پروویڈنس کے گیانا نیشنل اسٹیڈیم میں ہوا۔

افغانستان کے خلاف نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

افغان اوپنرز نے میچ میں اٌپنی ٹیم کو کیویز کے خلاف 103 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔

افغان اوپننگ بلے باز ابراہیم زردان نے41 بالز پر 44 رنز  جبکہ رحمان اللّٰہ گرباز 56 بالز پر 80 رنز بنا کر اننگز کے آخری اوور میں اپنا وکٹ گنوا بیٹھے۔

افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔

افغانستان کے 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے اوپنر فن ایلن بغیر کوئی رن بنائے فضل حق فاروقی کی گیند پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

نیوزی لینڈ کے گلین فلپس 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہے اور میٹ ہینری 10 رنز اسکور کر پائے، جبکہ بقیہ کھلاڑیوں میں سے کوئی بھی بیٹر دو ہندسوں میں داخل نہیں ہو پایا۔

افغانستان کے ہدف کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 15.2 اوورز میں 75 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

افغانستان کے اوپننگ بلے باز رحمٰن اللہ گرباز کو 88 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

باؤلنگ میں کپتان راشد خان اور فضل الحق فاروقی نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں۔

Watch Live Public News