ویڈیو؛ انڈونیشیا میں 16 فٹ لمبا اژدھا خاتون کو زندہ نگل گیا

ویڈیو؛ انڈونیشیا میں 16 فٹ لمبا اژدھا خاتون کو زندہ نگل گیا
کیپشن: Python swallows woman
سورس: web desk

(ویب ڈیسک) انڈونیشیا میں ایک لاپتہ خاتون کو ایک بڑے اژدھے نے زندہ نگل لیا، اُس کے شوہر اور مقامی لوگوں نے خاتون کی لاش کو سانپ کا پیٹ کاٹ کر نکالا،سوشل میڈیا پر خاتون کو نگلنے والے اژدھے کی ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے۔

’دی فاکس نیوز ‘ کے مطابق 45 سالہ فریدہ  جمعرات کی رات کو لاپتہ ہوئی تھی، خاتون لاش جمعہ کے روز اُس کے شوہر اور  جنوبی سولاویسی صوبے کے کلیمپانگ گاؤں کے رہائشیوں کو اژدھے پیٹ سے ملی جس کی لمبائی تقریباً پانچ میٹر ( 16 فٹ) تھی۔

 گاؤں کے سربراہ سوردی روزی نے کہا کہ چار بچوں کی ماں جمعرات کی رات سے لاپتہ ہو گئی تھی اور گھر واپس نہیں آئی تھیں جس کے بعد ان کی تلاش شروع کی گئی۔

سواردی نے کہا کہ تلاش کے دوران فریدہ کے شوہر نے اردگرد ان کی چیزیں  بکھری دیکھیں جس کے بعد گاؤں والوں نے جلد ہی ایک بڑے پیٹ والا اژدھا دیکھا۔ انہوں نے اژدھے کا پیٹ کاٹا اور انہیں فریدہ کا سر نظر آیا،فریدہ سانپ کے اندر پوری طرح لپٹی ہوئی پائی گئی۔

یاد رہے کہ اگرچہ ایسے واقعات شاذ ونادر ہی ہوتے ہیں لیکن یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ انڈونیشیا میں کسی اژدھے نے کسی شخص کو مار کر کھایا ہو۔ ملک میں 2017 اور 2018 کے درمیان اسی طرح کی دو اموات رپورٹ ہوئیں۔

2018 میں ایک 54 سالہ خاتون جنوب مشرقی سولاویسی کے مونا قصبے میں سات میٹر طویل اژدھے کے اندر مردہ پائی گئی،اس بھی ایک سال پہلے مغربی سولاویسی میں ایک کسان لاپتہ ہو گیا تھا جسے پام آئل کے باغات میں چار میٹر لمبے اژدھے نے زندہ کھایا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ اژدھا اپنے شکار کو پورا نگل جاتا ہے۔ ان کے جبڑے انتہائی لچکدار ligaments سے جڑے ہوتے ہیں جو بڑے شکار کے جسم کے گرد پھیل سکتے ہیں۔ اژدھا عام طور پر چوہوں اور دوسرے جانوروں کو کھاتا ہے۔

اصل میں ایک بڑے سائز کا اژدھا کسی بھی سائز کے شکار کو کھا سکتا ہے۔ اس میں بڑے جانور یہاں تک کہ گائے بھی شامل ہو سکتے ہیں۔
 

Watch Live Public News