(ویب ڈیسک) لاہور پولیس نے ہفتے کو کہ داتا دربار کے علاقے سے چار رکنی گروہ کو گرفتار کیا گیا ہے جو بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا دھندہ کرتا تھا۔
ڈی آئی جی انویسٹیگیشن عمران کشور نے بتایا گھر سے بھاگے ہوئے اور لاپتہ کا ریپ کروانے والے گروہ کے چار ارکان کو گرفتار کرکے 8 بچوں کو بازیاب کروا لیا گیا۔’ملزمان ان بچوں کو ورغلا کر یا زبردستی مختلف سرائے میں لے جا کر وہاں پر جنسی استحصال کرواتے۔ ملزمان ریپ کرنے والوں سے 5 سے 15 سو روپے تک لیتے تھے۔‘
انہوں نے کہا کہ ملزمان کا ہدف گھروں سے کسی نہ کسی وجہ سے بھاگ کر آنے والے لاوارث بچے ہوتے تھے، گرفتار ملزمان بچوں کے ساتھ ریپ کے کئی واقعات میں ملوث ہیں۔ دو ملزمان میں سرائے مالکان میں سے ایک اور مینیجر بھی ملوث ہیں۔
پولیس نے مختلف سراؤں پر چھاپے مارے جہاں ملزمان ڈیڑھ سال سے یہ کام کر رہے تھےاور پنجاب کے مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
ڈی آئی جی عمران کشور نے بتایا کہ ڈیڑھ سال سے پولیس بچوں کے اغوا کیس میں تفتیش کر رہی تھی، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پولیس کو معلوم ہوا کہ بچوں کو داتا دربار کے اطراف میں موجود سرائے میں لے جایا جاتا ہے۔
’پولیس نے ہفتے کی صبح انٹیلی جینس کی بنیاد پر کارروائی کا فیصلہ کیا۔ اس دوران سرائے سے کل آٹھ بچے ملے جن سے جنسی زیادتی کرائی جاتی تھی, گرفتار ہونے والے ملزمان میں خالد، بلال، نواز اور رمضان نامی چار ملزمان شامل ہیں۔