پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے، 08 مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے، 08 مارچ 2021

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اہم اجلاس، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سندھ ہاؤس میں اجلاس کی صدارت کررہے ہیں، مریم نواز، بلاول بھٹو سمیت پی ڈی ایم کے دیگر قائدین کی شرکت

لانگ مارچ کے لئے بنائی جانے والی خصوصی کمیٹی نے سفارشات تیار کرلیں، کمیٹی کی سفارشات کے مطابق لانگ مارچ 26 مارچ کو کراچی سے شروع ہوگا، تمام جلوس 30 مارچ کی سہ پہر 3 بجے تک اسلام آباد پہنچیں گے

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی، شور شرابہ، اپوزیشن اراکین اسپیکر اسمبلی کے سامنے جمع ہوگئے، سپیکر اسمبلی آغا سراج درانی بولے اپوزیشن کا مقصد ہاؤس کو ڈسٹرب کرنا ہے

سندھ اسمبلی میں بیٹھے لوگ عوام کی ترجمانی نہیں کررہے، پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کہتے ہیں سندھ اسمبلی کا اسپیکر سیاسی جماعت کا ورکر بنا بیٹھا ہے

کوئی اپنے ضمیر سے ووٹ دے تو آئین کا اطلاق نہیں ہوتا، مرتضی وہاب کہتے ہیں الیکشن میں ممبرز ضمیر کے حساب سے ووٹ کرتے ہیں، پی ٹی آئی نے جی ڈی اے کے ساتھ جو کیا اس کے خلاف کیا ایکشن لیا؟

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔