یہی تحریر انگریزی گرافک پر بھی موجود ہے۔ خیال رہے کہ اس تحریر کو سینئر صحافی اور اینکر پرسن جنید سلیم سے منسوب کیا گیا ہے۔میری عمران خان صاحب سے پنجاب میں چلی سیاسی افواہوں پر گفتگو ہوئی، جس پر ان کا کہنا تھا کہ: "بزدار بطور وزیرِاعلی ہر حال میں اپنی مدت پوری کریں گے۔ ان کا کوئی نعم البدل نہیں۔"
— CM Punjab (Updates) (@CMPunjabPK) March 8, 2021
- سینئر صحافی جنید سلیم pic.twitter.com/9TnO9vgLM4
لاہور (پبلک نیوز) وسیم اکرم پلس اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کے حوالے آئے روز کوئی نہ کوئی افواہ اڑا دی جاتی ہیں کہ وہ جا رہی ہیں، ان کو تبدیل کیا جا رہا ہے یا پھر یہ عمران خان اپنا اقتدار بچانے کی خاطر عثمان بزدار کی قربانی دیں گے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وزیراعلیٰ پنجاب اپڈیٹس کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ شیئر کی گئی ہے جس میں دو گرافکس موجود ہیں۔ ایک اردو میں ہے اور انگلش میں، اردو میں موجود گرافک پر لکھا گیا ہے "میری عمران خان صاحب سے پنجاب میں چلی سیاسی افواہوں پر گفتگو ہوئی، جس پر ان کا کہنا تھا کہ بزدار بطور وزیرِاعلی ہر حال میں اپنی مدت پوری کریں گے۔ ان کا کوئی نعم البدل نہیں۔"