دفعہ 144 کی خلاف ورزی ،پی ٹی آئی کارکنوں‌کی گرفتاریاں‌شروع

دفعہ 144 کی خلاف ورزی ،پی ٹی آئی کارکنوں‌کی گرفتاریاں‌شروع
لاہور: پولیس کی جانب سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریاں‌شروع کردی ہیں‌. تفصیلات کے مطابق لاہور میں‌ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) ر کارکنان کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اور راستوں کو بھی بند کیا جا رہا ہے. دوسری جانب صوبائی دارالحکومت میں ایک ہفتے کیلئے جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، محکمہ داخلہ نے پابندی دفعہ 144 کے تحت لگائی ہے۔ لاہور میں احتجاج ، دھرنے اور مظاہروں پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پابندی کا نفاذ آج سے شروع ہو گا ، پابندی امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے عائد کی گئی ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔