پنجاب میں عام انتخابات : الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جاری کردیا

پنجاب میں عام انتخابات : الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جاری کردیا
اسلام آباد: پنجاب میں عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی انتخابات کا شیڈول جاری کردیاہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب میں صوبائی اسمبلی کیلئے پولنگ 30 اپریل کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں انتخابی سرگرمیوں کا آغاز 11 مارچ سے ہوگا،کاغذات نامزدگی 12 سے 14 مارچ تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 مارچ تک ہوگی۔کاغذات نامزدگی پر اپیلیں 27 مارچ تک جمع کرائی جا سکیں گی۔الیکشن ٹریبیونل 3 اپریل تک اپیلوں کو نمٹائیں گے جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشانات 6 اپریل کو جاری کیے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کومخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست 14مارچ تک ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرانی ہوگی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔