نئی وفاقی کابینہ میں اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ بنانے کا فیصلہ

نئی وفاقی کابینہ میں اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ بنانے کا فیصلہ
کیپشن: Decision to make Ishaq Dar foreign minister in the new federal cabinet

ویب ڈیسک: پاکستان میں نئی وفاقی کابینہ کی تشکیل جاری ہے۔ جس میں اب سابقہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو وزیرخارجہ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی خارجہ امور کے مشیر ہوں گے، طارق فاطمی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور ہوں گے۔

بتایا گیا ہے کہ اسحاق ڈار، جلیل عباس جیلانی اور طارق فاطمی مشترکہ طور پر فارن آفس چلائیں گے۔

اسحاق ڈار، جلیل عباس اور طارق فاطمی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے غیر رسمی بریفنگ دی۔