ویب ڈیسک: ماہ رمضان سے قبل 19 سبزیوں کی سرکاری قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹماٹر 20 روپے مہنگا کرکے 130 روپے کلو مقرر کردیا۔ لہسن 50 روپے اضافے سے 590 روپے کلو مقرر کردیا گیا۔
ادرک چائنہ5 روپے اضافے سے 520 روپے کلو ہو گیا۔ لیموں5 روپے اضافے سے 80 روپے کلو ہو گیا۔ ٹینڈے فارمی 10 روپے مہنگے کرکے سرکاری قیمت 120 روپے کردی گئی تاہم مارکیٹ میں فروخت 150 روپے کلو تک ہونے لگی ہے۔
پالک 11 روپے اضافے سے 35 روپے کلو ہوگئی۔ ساگ 2 روپے اضافے سے 50 روپے کلو ہوگیا۔ پھول گوبھی 5 روپے اضافے سے 80 روپےکلو ہوگئی۔ شملہ مرچ 25 روپے اضافے سے 230 روپے کلو ہو گئی۔ گھیا کدو 20 روپے اضافے سے 170 روپے کلو ہو گیا۔
سرکاری ریٹ لسٹ میں 4 پھل مہنگے ہوگئے:
سیب کالا کولو 10 روپے اضافے سے سرکاری قیمت 325 روپے کلو مقرر ہوگئی۔ کیلا درجہ اول 10روپے اضافے سے 180 روپے درجن مقرر کردیا گیا۔ کیلا درجہ دوم 10 روپے اضافے سے 125 روپے فی درجن مقرر کردیا گیا۔ کھجورایرانی 5 روپے اضافے سے 500 روپے کلو ہو گئی۔
برائلر گوشت کی قیمت میں 10 روپے کی کمی ہوگئی۔ برائلر گوشت کی قیمت 573 روپے سے کم ہوکر 563 روپے ہوگئی۔ جبکہ انڈوں کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد انڈوں کی قیمت 252 روپے سے بڑھ کر 255 روپے درجن ہوگئی ہے۔