پنجاب حکومت میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں

پنجاب حکومت میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں
کیپشن: Punjab
سورس: web desk

دانش منیر: پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کی  بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کر دی، 57 اعلی افسران کے محکمے تبدیل کردییے پرنسپل سیکرٹری گورنر پنجاب نبیل اعوان کو چیرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ تعینات سیکرٹری داخلہ تبدیل ،کمشنر لاہور سے ڈی جی ایل ڈی اے کا اضافی چارج واپس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کابینہ کی تشکیل کے دوسرے روز ہی صوبہ بھر کی بیوروکریسی کو ہلا کر رکھ دیا، 57 اعلی عہدوں کے افسران کے محکموں کی تبدیلی کے احکامات جاری کر دیے، پرنسپل سیکرٹری گورنر نبیل اعوان کو تبدیل کرکے چیرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب تعینات کردیا جبکہ پہلے موجود چیئرمین پی اینڈ ڈی افتخار سہو کو سیکرٹری زراعت پنجاب تعینات کردیا، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ شکیل احمد کو تبدیل کرکے سیکرٹری بلدیات تعینات کردیا جبکہ تقرری کے منتظرنورالامین مینگل کو سیکرٹری داخلہ پنجاب تعینات کردیا۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا سے ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اضافی  چارج واپس لے کر ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن طاہر فاروق کو 
ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کردیا، ڈی جی سپورٹس ڈاکٹر آصف طفیل کو سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب تعینات کردیا،سیکرٹری زراعت نادر چٹھہ کو کمشنر بہاولپور کاچارج دیدیاگیا۔
گریڈ 19 کے عرفان علی کو ڈی ی پی ڈی ایم اے کا چارج دیدیا جبکہ ڈی جی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سیف جپہ ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ تعینات، کنزہ مرتضی کو ڈی جی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیے، سپیشل سیکرٹری بجٹ رفاقت علی سیکرٹری آئی اینڈ سی تعینات اور اے ایس بجٹ سید محمدمسعود کو سپیشل سیکرٹری بجٹ لگادیاگیا۔

ڈی جی ایکسائز محمدعلی کوعہدے سے ہٹا کر ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کے احکامات دیتے ہوئے گریڈ 19 کے فیصل فرید کو ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب تعینات کردیا، سیکرٹری خوراک محمد عثمان کو بھی تبدیل کرکے معظم سپرا سیکرٹری خوراک پنجاب تعینات، سیکرٹری ہائرایجوکیشن خالد سلیم اور سیکرٹری ایجوکیشن احسن وحید کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کے احکامات دے دیے۔

محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے فواد ہاشم ربانی کی ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب تعیناتی کردیا جبکہ محمد علی بخاری کو ایڈیشنل سیکرٹری بجٹ کا عہدہ دے دیا۔