وزیر اعظم کے حکم پر ایف بی آر کے 12 اعلی افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

وزیر اعظم کے حکم پر ایف بی آر کے 12 اعلی افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

(ویب ڈیسک )وزیراعظم  شہباز شریف کے حکم پر ایف بی آر کے 12 اعلی افسران کو عہدوں سے ہٹادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق   گریڈ 21 اور 22 کے 12 افسران عہدوں سے فارغ،خدمات ایف بی آر ایڈمن پول کے سپرد کردی گئیں۔ ایف بی آر نے افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ  ممبر کسٹمز اکاؤنٹنگ مکرم جاہ انصاری کی خدمات ممبر ایڈمن پول کے سپرد، ممبر آئی آر پالیسی آفاق قریشی کی خدمات بھی ایڈمن پول کے سپرد کردی گئیں۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ممبر کسٹمز آپریشن ڈاکٹر فرید اقبال قریشی کو ایڈمن پول بھجوا دیا گیا،  شاہ بانو خان ڈی جی آئی او سی او کو ممبر ایڈمن پول بھیج دیا گیا،  ڈاکٹر فرید اقبال قریشی ممبر کسٹمز آپریشن کو ممبر ایڈمن پول بھیج دیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا  ہے کہ  طارق مصطفیٰ خان اکاؤنٹنگ ممبر اوراحمد رؤف ڈی جی لاء اینڈ پراسیکیوشن کی خدمات ایڈمن پول کے سپرد کردی گئیں۔ حیدر علی دھریجہ چیف کمشنر کراچی کو ممبر ایڈمن پول بھیج دیا گیا،  محمد اعظم شیخ ڈی جی انٹرنل آڈٹ کو ممبر ایڈمن پول بھجوادیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  چیف کلکٹر اپریزمنٹ کراچی محمد سلیم کی خدمات ممبر ایڈمن پول کے سپرد  کردی گئیں ، چیف کمشنر آر ٹی او کراچی ٹو عبد الوحید اوکیلی کی خدمات بھی ممبر ایڈمن پول کے سپرد، جبکہ  چیف کمشنر آر ٹی او اسلام آباد خورشید مروت کی خدمات بھی ممبر ایڈمن پول کے سپرد  کردی گئیں ہیں۔

Watch Live Public News