کوویکس کے تحت کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

کوویکس کے تحت کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
اسلام آباد (پبلک نیوز) معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان کو کوویکس کے تحت کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ فراہم کردی گئی ٗدس لاکھ شہری آکسفورڈ آسٹرا زینکا کووِڈ 19 ویکیسن کی مقدار سے مستفید کرسکیں گے ٗاس غیر معمولی بحران میں جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، ہم پاکستان میں کووِڈ 19 سے لڑنے کی اجتماعی کوششوں میں کو ویکس کے تعاون کو تہہ دل سے سراہتےہیں۔ایک بیان میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ آسٹرازینیکا کی مجموعی طور پر 12 لاکھ 38 ہزار 400 خوراکیں پاکستان کو موصول ہوئیں ٗ چند روز میں 12 لاکھ 36 ہزار افراد کے لئے مزید ویکسین پاکستان پہنچ جائے گی ٗجون کے بعد سے مزید مختص شدہ ویکسین کی تصدیق مناسب وقت پر کر دی جائے گی ٗکو ویکس فیسیلیٹی کا مقصد پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو ویکسین دینے کے لئے کافی خوراک فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے ہم اپنی آبادی کو کووڈ کی ویکسین لگانے کے لئے ای پی آئی کی سہولیات کی صلاحیت میں تیزی سے اضافہ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ٗ حال ہی میں، ہم اپنے مراکز میں ایک دن میں تقریبا 200,000 افراد کو ویکسین کے ٹیکے لگا رہے ہیں، ہم بہت جلد یومیہ 0.5 ملین افراد کو ویکسین دینے کے قابل ہو جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں 40 سال سے زیادہ عمر کا ہر شخص ویکسین لگوانے کے لئے اپنا اندراج کرائے، ہم بہت جلد اس مہم کو دیگر عمر کے افراد اور لوگوں کے لئے بھی وسعت دے پائیں گے۔ اوکسفرڈ اسٹرازینکا ویکسین حکومت کی جانب سے خریدی گئی ویکسین میں شامل ہوکر ویکسین کی کمی کو پورا کرے گی، شہریوں کو بڑے پیمانے پر 3.3 ملین سے زیادہ ویکسین کا ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔

Watch Live Public News