ڈانٹ ڈپٹ کا بدلہ لیتی گھریلو ملازمہ کی انتہائی شرمناک حرکت پکڑی گئی

ڈانٹ ڈپٹ کا بدلہ لیتی گھریلو ملازمہ کی انتہائی شرمناک حرکت پکڑی گئی
کیپشن: ڈانٹ ڈپٹ کا بدلہ لیتی گھریلو ملازمہ کی انتہائی شرمناک حرکت پکڑی گئی

ویب ڈیسک: خاتون ملازمہ کی نیچ حرکت پر سوشل میڈیا صارفین نے غصے کا اظہار کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ انڈیا کی ریاست اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں پیش آیا جب 32 سالہ رینا نامی خاتون ملازمہ نے آٹے کی تیاری سے قبل ایک پتیلے میں پیشاب ملایا، رینا کی اس حرکت کی ویڈیو نے کسی نے چپکے سے ریکارڈ کر کے ملازمہ کو مالک کو بھیج دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون ملازمہ ایک رئیل اسٹیٹ بزنس مین کے گھر 8 سال سے کام کر رہی تھی۔

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب گھر کے مالک نتن گوتم کی اہلیہ روپم نے اپنے گھر کے افراد کو جگر کے مسائل کا سامنا کرتے دیکھا۔ روپم کو ملازمہ پر شک ہوا اور وہ باورچی خانے میں نوکرانی پر نظر جمائے رکھنے لگی۔ روپم کے شوہر گوتم نے خفیہ طور پر اپنے موبائل فون کا استعمال کرتے ہوئے ایک ویڈیو ریکارڈ کی، جس میں ملازمہ کو مبینہ طور پر آٹے میں پیشاب ملاتے ہوئے دیکھ لیا گیا۔

اہلخانہ نے ویڈیو ثبوت کی صورت میں پولیس میں ایف آئی آر درج کروائی، شواہد کی بنیاد پر پولس نے منگل کے روز رینا کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے ملازمہ سے تفتیش کی تو پہلے وہ اپنی غلطی تسلیم کرنے سے انکار کرتی رہی۔ لیکن ویڈیو ثبوت دیکھنے کے بعد اس نے آٹے میں پیشاب ملانے کا اعتراف کیا۔ اس نے کہا کہ اس نے بدلہ لینے کے لیے ایسا کیا کیونکہ اس کے مالک اکثر اسے چھوٹی چھوٹی غلطیوں پر ڈانٹتے تھے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ رینا پر دفعہ 272 کے تحت ایک سنگین جرم کا الزام لگایا گیا ہے۔ تحریری شکایت میں کہا گیا تھا کہ کیمرے کی ریکارڈنگ کے ذریعے انکشاف ہوا کہ ملازمہ نے کچن میں پیالے میں پیشاب کیا اور پھر اسے آٹا گوندھنے کیلیے استعمال کیا۔

واضح رہے اس سے قبل اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں ہی ایسا واقعہ پیش آیا تھا جب ایک سٹور کے مالک پر لوگوں نے الزام لگایا تھا وہ جوس کے ڈبے میں پیشاب شامل کر کے فروخت کر رہا ہے جس کے بعد بھارتی پولیس نے دوکاندار کو گرفتار کر لیا تھا۔

Watch Live Public News