لاہور(پبلک نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت میں اشتہاریوں کو پناہ دینے، کار سرکار میں مداخلت اور پولیس پر فاٸرنگ کرنے کے کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج ارشد حسین بھٹہ نے ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت کی، عقیل عرف گوگی بٹ سمیت دیگر ملزمان کی جانب سے وکیل آذرلطیف نے دلاٸل دیے۔ کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے عقیل عرف گوگی بٹ سمیت 12 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی۔ ملزمان عثمان، احمد منیر وطن خان، عمرزادہ، ذرمین خان، عقیل پرویز کی ضمانت منظور کی گئی، ملزمان محمد عباس، مجتبی، اشفاق، فیاض اور قاسم کی ضمانت بھی منظور کر لی گئی۔
مقدمہ گوگی بٹ سمیت تیرہ نامزد ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی دفعات ، کار سرکار میں مداخلت سمیت متعدد دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ مصطفی ٹاون میں درج کیا گیا ہے۔