پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،08 مئی ، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،08 مئی ، 2021
شہباز شریف بیرون ملک روانہ نہ ہوسکے، سسٹم میں آپ ابھی تک بلیک لسٹ ہیں، بورڈنگ کارڈ جاری ہونے کے بعد ایف آئی حکام نے آف لوڈ کردیا، عدالتی فیصلہ دکھایا اور پڑھ کر بھی سنایا، مریم اورنگزیب اور عطااللہ تارڑ ایف آئی اے حکام کو قائل نہ کرسکے، بیرون ملک روانگی کی اجازت نہ ملنے پر شہباز شریف واپس گھر چلے گئے۔ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کہتی ہیں سسٹم اپ ڈیٹ نہ ہونے کی بنیاد پر شہباز شریف کو روکے جانا بدنیتی ہے، ایف آئی اے عمران خان کے حکم پر توہین عدالت کررہی، کہا ان چھوٹی حرکتوں سے شہباز شریف کو فرق نہیں پڑے گا، عطااللہ تارڑ بولے زلفی بخاری کا نام ڈیڑھ گھنٹے میں ای سی ایل سے نکل سکتا ہے، شہبازشریف کا نام تو ای سی ایل میں تھا ہی نہیں، کہا نیب نیازی گٹھ جوڑ کا پل شہزاد اکبر ہیں۔بلیک لسٹ میں نام ڈالنا یا نکالنا ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کا اختیار ہے، فواد چودھری کہتے ہیں شہباز شریف کے وکلاء کی طرف سے عدالتی فیصلے کی بلیک لسٹ سے نام نکلوانے کی ابھی تک کوئی درخواست نہیں دی گئی، صرف زبانی باتوں پر ریکارڈ میں تبدیلی نہیں کی جاسکتی،حکومت اس فیصلے کیخلاف عدالت سے رجوع کرے گی۔شہباز گل کہتے ہیں آرڈر کی سیاہی خشک نہیں ہوئی اور روانگی کے لیے ایئرپورٹ جاپہنچے، راتوں رات ایسے بھاگ رہے جیسے چور چوری کے بعد،، اب کرونا کا ڈر نہ کمر در،، وطن عزیز کے اسپتال اچھے نہ یہاں کے ڈاکٹرز۔،، لیکن ووٹ لینے اور حکومت کرنے پھر پاکستان آ دھمکیں گے۔وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ون آن ون ملاقات، پاکستان کی سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کےلیے مستقل حمایت کی یقین دہانی، جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تعلقات کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، عمران خان نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

Watch Live Public News