وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عدالت رات کو نہ کھلتی تو آج یہ ملک بنانا ریپبلک ہوتا، ہم عوام کے اعتماد کا ووٹ لینے آئے ہیں . وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ رات کو نہ کھلتی تو آج یہ ملک بنانا ریپبلک ہوتا، اللہ نے موقع دیا ہے قائد اعظم کا خوشحال پاکستان بنانے میں دن رات ایک کریں گے، جتنا بھی عرصہ ہے اس بگاڑ کو سدھارنے کی کوشش کریں گے، کسی کو بھی سسٹم خراب کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، معاشی مسائل کا ایک ہی حل ہے منصفانہ انتخابات ہوں۔ حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ میری سوچ ہے ہم انتخابی اصلاحات کرلیں، معاشی مسائل کا ایک ہی حل ہے منصفانہ انتخابات ہوں، اللہ نے موقع دیا ہے قائداعظم کا خوشحال پاکستان بنانے میں دن رات ایک کریں گے، ہنگامی بنیادوں پر وہ اقدامات کرنے جارہے ہیں جس سے عوام کو ریلیف ملے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اچھے پولیس افسران اور بیوروکریٹس کو لیکر آئیں گے، کسی کو بھی سسٹم خراب کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، عمران نیازی نے آئین دشمنی کی اس کا مقابلہ کریں گے۔