بیرونی سازش سے جمہوریت، آئین اور قانون کا قتل کیا گیا

بیرونی سازش سے جمہوریت، آئین اور قانون کا قتل کیا گیا
لاہور (ویب ڈیسک ) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ این ایس سی کے 2 اعلامیوں میں بیرونی سازش کی تصدیق کے بعد شک کی گنجائش نہیں رہی۔ گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ بیرونی سازش میں اندرونی سہولت کاروں کے ذریعے مداخلت کر کے جمہوریت کا قتل کیا گیا۔ ایک بیان میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے 2 اعلامیوں میں بیرونی سازش کی تصدیق کے بعد شک کی گنجائش نہیں رہی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ بیرونی سازش کے ذریعے جمہوریت، آئین اور قانون کا قتل کیا گیا، بیرونی سازش میں اندرونی سہولت کاروں کے ذریعے مداخلت کر کے جمہوریت کا قتل کیا گیا۔ عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ بیرونی سازش میں اندرونی سہولت کاروں کے ذریعے پارلیمان کی بالادستی تہس نہس کی گئی، ‏یہی واردات پنجاب میں دہرانے کی کوشش کی گئی۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ آئین و قانون اور سیاسی تاریخ کی روشنی میں اس کا راستہ روکنےکی کوشش کی ہے. عدلیہ، پارلیمینٹیرینز اور سیاسی جماعتوں کا کردار اس بحران میں انتہائی اہم ہے، عدلیہ، پارلیمنٹیرینز اور سیاسی جماعتوں کا عمل قوم کے سامنے ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔