ملک میں آٹا مہنگا ہونے کے باوجود نایاب ہوگیا

ملک میں آٹا مہنگا ہونے کے باوجود نایاب ہوگیا
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اور خیبر پختون خواہ میں گندم اور آٹے کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں ،مہنگا ہونے کے باوجود بعض علاقوں میں آٹا نہ ملنے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پنجاب میں 45 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف پورا نہیں ہو سکا،فلور ملز کو سرکاری گندم کا کوٹہ بند ہونے سے آٹے کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے ، اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 23سو روپے فی من تک پہنچ گئی ہے ،20 کلو آٹے کا تھیلا 1320 اور دس کلو آٹے کا تھیلا 650 روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام اور راولپنڈی میں بھی آٹا مہنگا ہوگیا،راولپنڈی میں دس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 750 روپے ہوگئی جبکہ 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 15 سو روپے کر دی گئی ہے۔ پشاور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1400 روپے کا ہوگیا ،لاہور میں 20 کلو آٹےکا تھیلا 1320 روپے میں فروخت ہو رہا ہے ،چکن کی قیمتوں میں بھی 50 سے 60 روپے ہوشربا اضافہ ہوگیا ،پیاز، لیموں، لہسن، ادرک کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔