مودی کے ہندوستان میں  خواتین عدم تحفظ کا شکار

کیپشن: مودی کے ہندوستان میں  خواتین عدم تحفظ کا شکار

پبلک نیوز:  اقتدار کی ہوس اور طاقت کے نشے میں مودی سرکار اپنی ہی خواتین کیلئے وبال جان بن گئی۔مودی کے دور حکومت میں بھارتی سر زمین خواتین پر تنگ کر دی گئی.

تفصیلات کے مطابق بی جے پی کے سائے تلے پلنے والے غنڈوں  کا خواتین کے ساتھ ناروا  سلوک کسی سے ڈھکا چھپا نہیں،اقتدار کی ہوس  اور طاقت کے نشے میں دھت مودی سرکار اپنی ہی خواتین کے لیے  وبال جان بن گئی ۔
 بی جے پی کی  اتحادی جماعت کے کارندے   پراجول ریوانا پر   400 سے زائد   خواتین کی عصمت دری کرنے کا  الزام ہے۔

بھارتی جریدے کے مطابق پراجول ریوانا400   خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی جیسا سنگین جرم کرنے کے باوجود   جرمنی فرار ہو گیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ریاست کرناٹکا  میں بی جے پی کی اتحادی جماعت کے ایک رکن پارلیمنٹ پر متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کا ملوث  ہےجس سے عام  انتخابات  متنازعہ ہو گئے،پراجول ریوانا پر یہ الزام  بھی عائد ہے کہ اس نے خواتین کے ساتھ  2800 سے زائد بد سلوکی کی  ویڈیوز کو بلیک میل کرنے کے لیے استعمال کیا۔

مبینہ  زیادتی کا نشانہ بننے والی بنگلور کی سابق کونسلر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ریواناجو  بھارت سے فرار ہوا ہے اس نے   مجھے مسلسل زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ خاتون  نے مودی پر الزام لگایا  کہ مودی سرکار کو بارہا اس کیس کے حوالے سے رپورٹ کیا گیا  لیکن اسکے باوجود مودی نے کوئی ایکشن نہیں لیا،ایک  اور متاثرہ خاتون نے پراجول  پر الزام لگایا کہ وہ 2 سال اسے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور اسے قتل کرنے کی بھی دھمکیاں دیتا رہا۔

راہول گاندھی نے مودی سرکار کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے  ہوئے  کہا  کہ بی جے پی پہلے سے ان الزامات سے واقف تھی۔

راہول گاندھی نے کہا ہے کہ یہ جنسی اسکینڈل نہیں ہے بلکہ اجتماعی عصمت دری ہے اور   مودی سرکار  نے اجتماعی زیادتی کرنے والے کی حمایت کی ہے،۔

کانگریس  کی جنرل سیکٹری پرینکا گاندھی   نے بھی خاموش رہنے پر  بی جے پی اور مودی  پر  کڑی تنقید کی اور کہا کہ اس گھناؤنے جرم  میں سینکڑوں خواتین کی زندگیاں برباد ہوئیں   کیا مودی جی آپ خاموش رہیں گے؟۔
مودی  سرکار نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے   پراجول ریوانا سے لا تعلقی کا اظہار کر کےسوالات کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔