بنگلہ دیشی چپڑاسی پاکستانیوں کےنقش قدم پر،اکاؤنٹ سے 400 کروڑ برآمد

بنگلہ دیشی چپڑاسی پاکستانیوں کےنقش قدم پر،اکاؤنٹ سے 400 کروڑ برآمد
کیپشن: بنگلہ دیشی چپڑاسی پاکستانیوں کےنقش قدم پر،اکاؤنٹ سے 400 کروڑ برآمد

ویب ڈیسک: بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کے سابق اردلی کے اکاؤنٹ سے 400 کروڑ روپے برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس انکشاف کے بعد بنگلہ دیش کے مرکزی بینک نے وزیر اعظم شیخ حسینہ کے سابق پرسنل اسسٹنٹ جہانگیر عالم، ان کی اہلیہ اور وزیراعظم سے متعلقہ کئی اداروں کے بینک اکاؤنٹس کو ضبط کرنے کا حکم دیا۔

ایک پریس کانفرنس میں وزیراعظم نے کہا کہ ’وہ میرے گھر میں بطور چپڑاسی کام کرتا تھا اور اب وہ 400 کروڑ روپے کا مالک بن بیٹھا ہے۔‘

پریس کانفرنس کے بعد بنگلہ دیش بینک کے فنانشل انٹیلی جنس یونٹ نے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کے تحت جہانگیر عالم اور ان کی اہلیہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب جہانگیرعالم کا مؤقف سامنے آیا ہے۔ انہوں نے بی بی سی کو بتایا کہ انہیں نہیں لگتا کہ وزیر اعظم ان کی طرف اشارہ کر رہی تھیں۔

ان کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے کرپشن نہیں کی ’میرے تو پورے خاندان کے پاس اتنا پیسہ نہیں ہو گا۔ اور میرے پاس جو کچھ ہے میں نے ٹیکس فائل میں اس کا ذکر کیا ہے۔‘

تاہم اینٹی کرپشن کمیشن کے وکیل خورشید عالم خان کا کہنا ہے کہ ایک چپڑاسی یا پرسنل اسسٹنٹ کے پاس 400 کروڑ روپے نکلنا غیر معمولی ہے لہذا کمیشن اس کی چھان بین کر سکتا ہے۔

Watch Live Public News