بھارتی میڈیا بین الاقوامی مجرم حسینہ کا ترجمان بن گیا

بھارتی میڈیا بین الاقوامی مجرم حسینہ کا ترجمان بن گیا

(ویب ڈیسک)بھارت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو پناہ دے کر ڈھاکہ کے ساتھ طویل المدتی حکمت عملی کے تعلقات پر سیاسی وفاداری کو ترجیح دی ہے۔

بھارتی نیوز نیٹ ورکس نے حسینہ کو مائیکروفون فراہم کیا ہے، جوپہلے ہی بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبیونل میں اجتماعی قتل کے الزامات کا سامنا کر رہی ہے۔

جہاں بنگلہ دیش حسینہ کی واپسی اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کر رہا ہے، وہیں بھارتی میڈیا حسینہ کے لیے ذاتی تعلقاتِ عامہ (PR) کے نظام کے طور پر کام کر رہا ہے تاکہ انہیں بھارت میں رہتے ہوئے سیاسی طور پر فعال اور اہم برقرار رکھا جا سکے۔

حسینہ کے ورچوئل خطاب نشر کر کے بھارتی ٹی وی چینلز بنگلہ دیش کی نئی انتظامیہ کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے مہم چلا رہے ہیں۔

بھارتی نیوز اینکرز جمہوریت کی پاسداری کا دعویٰ کرتے ہیں جبکہ ایک ایسی معزول آمر کو اسٹوڈیو پیش کر رہے ہیں جو طلبہ کے مظاہروں پر خونی کریک ڈاؤن کا حکم دینے کے جرم میں مطلوب ہے۔

حسینہ نے بنگلہ دیش میں اپنے ہی شہریوں کے خلاف طاقت کا استعمال کیا اور بھارتی میڈیا اب ان تمام جرائم کو دھونے کے لیے کوریج فراہم کر رہا ہے۔

بھارتی نیٹ ورکس بین الاقوامی قانون کے بجائے سنسنی خیز ریٹنگز کو ترجیح دیتے ہیں اور   بنگلہ دیش میں عائد کیے گئے باضابطہ عدالتی الزامات کو یکسر نظر انداز کر دیتے ہیں۔

 کسی معزول آمر کے لیے پروپیگنڈا نشر کرنا خبریں دینا نہیں ہےبلکہ یہ بنگلہ دیش کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔

Watch Live Public News