تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزم گرفتار

تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزم گرفتار
کیپشن: تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: اے این ایف  نے وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی میں ملوث خاتون اورایک ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان اےاین ایف کا کہنا ہے کہ ملزمان اسلام آبادکے ایک بڑے تعلیمی ادارے میں منشیات سپلائی کر رہے تھے، خفیہ اطلاع پرخاتون کو تعلیمی ادارے کے گیٹ سے منشیات سمیت گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ملزمہ کے ساتھ گرفتار ملزم تعلیمی ادارے میں کینٹین میں ملازمت کرتا ہے، گرفتار ملزم کےکمرےسےچرس، افیون اور آئس کے مزید ٹوکن برآمد کیے گئے ہیں ، گرفتارملزمہ پشاور سے منشیات سمگل کر کے ملزم تک پہنچاتی تھی۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ دونوں ملزمان نے یونیورسٹی کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا انکشاف کیاہے، گرفتار ملزمہ کا تعلق نوشہرہ جبکہ ملزم کا تعلق مانسہرہ سے ہے، ملزمان کےخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات آغاز کر دیا گیا ہے.

Watch Live Public News