گرینڈ آپریشن، 1043 میٹرک ٹن منشیات ضبط ، 1612 منشیات فروش گرفتار

گرینڈ آپریشن، 1043 میٹرک ٹن منشیات ضبط ، 1612 منشیات فروش گرفتار
کیپشن: Drug dealer arrested
سورس: web desk

ویب ڈیسک: ملک بھر میں سکیورٹی فورسز کا انسداد منشیات آپریشن،متعلقہ اداروں نے ملک بھر سے 1043 میٹرک ٹن منشیات ضبط کیں۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کو نشے کی لعنت سے نجات دلوانے کیلئے حکومت پاکستان اور عسکری قیادت نے منشیات فروشوں کیخلاف سخت کاروائی کا آغاز کیا ،ستمبر 2023 سے جاری اب تک آپریشنز کے دوران متعلقہ اداروں نے ملک بھر سے 1043 میٹرک ٹن منشیات ضبط کیں اور 1612 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔

ستمبر سے اب تک ملک بھر سے 3.52 میٹرک ٹن ہیروئن جبکہ 45.18 میٹرک ہشیش برآمد کی جاچکی ہے,اسکے علاوہ سکیورٹی فورسز نے 3.65 میٹرک ٹن میتھ، 8.55 میٹرک ٹن افیون اور 982 میٹرک ٹن دیگر منشیات ضبط کیں.

سکیوٹی فورسز نے جولائی کے دوران بلوچستان سے 1094 کلو، خیبر پختونخواہ سے 133 کلو، گلگت بلتستان سے 5 کلو، پنجاب سے 2 کلو جبکہ سندھ سے 73 کلو منشیات ضبط کیں. 
ملک کو منشیات سے مکمل پاک کرنے کے لئےمتعلقہ ادارے اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے لئےپرعزم ہیں۔

Watch Live Public News