ایپل کمپنی نے صارفین کو خوش کردیا

ایپل کمپنی نے صارفین کو خوش کردیا
کیپشن: apple company
سورس: web desk

(ویب ڈیسک)ایپل نے آئی پیڈ ائیر اور آئی پیڈ پرو ٹیبلیٹس کے نئے ورژن متعارف کرائے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 7 مئی کی شب کمپنی کی جانب سے نئے ٹیبلیٹس کو پیش کیا گیا،یہ اکتوبر 2022 کے بعد متعارف کرائے گئے اولین آئی پیڈز ہیں۔آئی پیڈ پرو اس کمپنی کا سب سے مہنگا اور جدید ترین ٹیکنالوجیز سے لیس ٹیبلیٹ ہے جو 11 انچ اور 13 انچ ڈسپلے میں دستیاب ہوگا۔

کمپنی کے مطابق یہ اب تک کا سب سے پتلا ٹیبلیٹ ہے اور میجک کی بورڈ نامی نئے کیس کے ساتھ دستیاب ہوگا۔

 کمپنی نے بتایا کہ اس کیس کے ساتھ آئی پیڈ پرو کو استعمال کرنے سے ایسا محسوس ہوگا جیسے آپ لیپ ٹاپ استعمال کر رہے ہیں۔میجک کی بورڈ کو الگ سے خریدنا ہوگا جبکہ ٹیبلیٹ کے لیے ایک نئی ایپل پینسل پرو بھی متعارف کرائی گئی۔

ٹیبلیٹ کے لیے ایپل کی نئی ایم 4 چپ استعمال کی گئی ہے جسے کمپنی نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے لیے طاقتور چپ قرار دیا ہے۔

 آئی پیڈ پرو میں ایک نئے قسم کے ڈسپلے ٹینڈیم او ایل ای ڈی کو استعمال کیا گیا ہے۔آئی پیڈ پرو پروفیشنل ویڈیو پروڈیوسرز کے لیے مددگار ثابت ہوگا جس کے لیے ایک نئی ایپ فائنل کٹ کیمرا تیار کی گئی ہے۔

آئی پیڈ ائیر میں 11 اور 13 انچ ڈسپلے میں دستیاب ہوگا اور اس کے اندر ایپل کی ایم 2 چپ ہے۔یہ دونوں ٹیبلیٹس آئندہ ہفتے سے مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

Watch Live Public News