''ٹپ ٹپ برسا پانی'' کے ری میک نے دھوم مچا دی

''ٹپ ٹپ برسا پانی'' کے ری میک نے دھوم مچا دی
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ انڈسٹری میں 90ء کی دہائی کو گانوں کے حوالے سے سب سے خاص سمجھا جاتا ہے۔ اس دہائی میں سامعین کو بہت سے سدا بہار گانے سننے کو ملے۔ ان میں سے ایک گانا فلم ‘موہرا’ کا ‘ٹپ ٹپ برس پانی’ تھا۔ اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن کا یہ رومانوی گانا آج بھی بہت مقبول ہے۔ تاہم اب اس گانے کے نئے ورژن پر ایک بار پھر اکشے کمار اور کترینہ کیف کی دھوم مچانے والی کیمسٹری لوگوں کو مدہوش کر رہی ہے۔ اس گانے میں کترینہ کیف ساڑھی میں کافی دلفریب انداز میں نظر آ رہی ہیں۔ اکشے کمار، کرن جوہر اور کترینہ کیف نے ‘ٹپ ٹپ برس پانی’ کا ٹیزر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا کہ یہ گانا 6 نومبر کو ریلیز کر دیا گیا ہے۔ گانے کی ویڈیو میں کترینہ کیف سلور میٹلک ساڑھی میں ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔ اس گانے کو الکا یاگنک اور ادت نارائن نے گایا تھا، جبکہ تنشک باغچی نے ‘سوریا ونشی’ کے نئے ورژن کو دوبارہ اپنی آواز کا جادو دیا ہے۔ یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ ‘سوریاونشی’ تھیٹروں میں آتے ہی انڈیا کے سینما کی رونقیں بحال ہو چکی ہیں۔ باکس آفس انڈیا کے ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق فلم نے پہلے دن 26 کروڑ کا بزنس کر لیا ہے۔ کچھ جگہوں پر فلم کو زبردست رسپانس ملا تو کئی جگہوں پر اس کی شروعات سست رہی۔

Watch Live Public News