گلوکار ظفر رامے انتقال کرگئے

گلوکار ظفر رامے انتقال کرگئے
کراچی: سینئر گلوکار ظفر رامے انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق ظفر رامے کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہے اور اہلخانہ کا کہنا ہے کہ مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔انہوں نے اپنی گلوکاری کا آغاز 1991 لیجنڈ گلوکار احمد رشدی کے گانے کبھی تو تم کو یاد آئے گی سے کیا اور اب ان کا دوسرا گانا لال لال جورا بھی بے حد مقبول گانا ہے۔ ظفر رامے نے 1994 میں پاکستانی فلموں کے لیے پلے بیک گانا شروع کیا اور یہی نہیں بلکہ ظفر رامے نے بہت سے مختلف ٹی وی شوز میں بھی پرفارم کیا ہے۔اہلخانہ نے بتایا کہ ظفر رامے کی نمازجنازہ سنی ہائیٹس راشد منہاس روڈ میں ادا کی جائے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔