پنجاب کے 8 اضلاع میں 10 نومبر کی عام تعطیل ، نوٹیفکیشن جاری

پنجاب کے 8 اضلاع میں 10 نومبر کی عام تعطیل ، نوٹیفکیشن جاری
لاہور: پنجاب کے 8اضلاع میں 10نومبر کی عام تعطیل ہوگی ،اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویژن کے چاروں اضلاع ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور اور لاہور میں 10نومبر تعطیل ہوگی، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور نارووال کے اضلاع میں بھی 10نومبر کو چھٹی ہوگی۔ لاہور ڈویژن اور دیگر 4اضلاع میں تعلیمی ادارے اورسرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کی طرف سے چھٹی سے مستثنیٰ قرار دیئے گئے ادارے کھلے رہیں گے۔ چیف سیکرٹری پنجاب کے آفس سے 10نومبر کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔