ویب ڈیسک: بابر اعوان نے کہا ہے کہ ہم کوئی ڈیل نہیں مانگ رہے ہیں،یہ بیکاری وزیراعظم ہے ہم اپنا حق لڑ کر لیں گے،سیاسی مقدمات کی مذمت کرتے ہیں،یہ کالے قوانین بنا رہے ہیں،یہ خود انہیں مقدمات میں پکڑا جائے گا،نواز شریف جہاز سہولت کاری میں پکڑا گیا،نواز شریف نے پہلے جو قوانین بنائے اس میں اس کا پورا خاندان پکڑا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بابر اعوان نے انسداد دہشت گردی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو مری روڈ پر لوگ دیکھائے گئے ان کی تصاویر میں نے جج صاحب کو دیکھائی،ہمارے کارکنان کے پاس جھنڈے تھے ہمارے کارکنان کو دہشت گرد کہا گیا،سب سے بڑا دہشت گرد کلبھوسن ہے اس کا ٹرائل کیا جائے،ثمن آباد والے بھی یہ ہی گواہ ہیں اور اس مقدمے میں عمر ایوب کو بھی شامل کیا گیا۔
بابراعوان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مقدمات کا فوری فیصلہ کیا جائے،ہم ان ٹرائلز کو مسترد کرتے ہیں،ہم کوئی ڈیل نہیں مانگ رہے ہیں،یہ بیکاری وزیراعظم ہے ہم اپنا حق لڑ کر لیں گے،ہم نے عدالت کو کہا کہ تفتیشی کا بیان لیں،تفتیشی کو پچھلی تاریخ کا نہیں پتہ،پولیس نے 4 چالان پیش کئے، چالان میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور کارکنان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں۔
بابراعوان نے کہا کہ دہشت گردی کی دفعات کو عدالت نے اڑا دیا،قوم جلسے سے خوف زدہ نہیں ہے،سیاسی مقدمات کی مذمت کرتے ہیں، آوٹ اربوں روپے ان مقدمات پر لگائے،نواز شریف کے لئے بڑی خبر ہے کہ یہ کالے قوانین بنا رہے ہیں،یہ خود انہیں مقدمات میں پکڑا جائے گا،نواز شریف جہاز سہولت کاری میں پکڑا گیا،نواز شریف نے پہلے جو قوانین بنائے اس میں اس کا پورا خاندان پکڑا گیا،سازشی مقدمات کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔