ویب ڈیسک : (علی چودھری ) چیف ٹریفک افسر لاہور نے ہر ٹریفک سیکٹر انچارج اور سرکل افسر کوحکم دیا ہے کہ تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کرنیوالوں کہ ہتھکڑیاں لگا کر مقامی پولیس کے حوالے کیا جائے
ذرائع کاکہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کو اندراج مقدمہ سے قبل ہی ہتھکڑیاں لگانے کا حکم چیف ٹریفک آفیسرکی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
جبکہ ہر سیکٹر انچارج اور سرکل آفیسر کو ہتھکڑیاں ساتھ رکھنے کی ہدایات کردی گئیں۔
جس پر اب ٹریفک وارڈن ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ہتھکڑی لگا کر پولیس کے حوالے کرنے لگے ۔
ذرائع کے مطابق ٹریفک وارڈنز احکامات کے بعد ازخود ہتھکڑیوں کا بندوست کرنے لگے ۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے ہتھکڑیاں لگانے کی وڈیو سامنے آگئی
ابتدائی طور پر مصروف شاہراہوں پر تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کرنے والوں کو ہتھکڑیاں لگائی جا رہی ہیں۔