افغانستان کےمتعلق خصوصی سیل قائم کرنیکا فیصلہ

افغانستان کےمتعلق خصوصی سیل قائم کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیراعظم نے افغانستان کے متعلق خصوصی سیل قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ خصوصی سیل افغانستان میں انسانی امداد کے لیے بین الاقوامی روابط میں کردار ادا کرے گا۔ موثر بارڈر مینجمنٹ اور کسی بھی منفی پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کام کرے گا۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خطے میں ابھرتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء، مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے۔ وزیراعظم کو علاقائی سلامتی کی صورتحال، افغانستان میں حالیہ پیش رفت اور پاکستان پر ممکنہ اثرات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ شرکاء نے افغانستان میں خوفناک انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا. مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی برادری افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کے لیے مدد فراہم کرے۔ افغانستان میں ممکنہ انسانی بحران کی صورتحال کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے پر اتفاق ہوا۔ انسانی بحران سے بچنے کے لیےعالمی برادری کی مدد حاصل کی جائے گی۔ وزیراعظم نے اس حوالے سے خصوصی سیل قائم کرنے کی ہدایت کی۔ خصوصی سیل افغانستان میں انسانی امداد کے لیے بین الاقوامی روابط میں کردار ادا کرے گا۔ اجلاس میں افغانستان میں عبوری حکومت کے ساتھ تعمیری، سیاسی اور معاشی تعلقات پر بین الاقوامی روابط کی اہمیت کو اجاگر کیا۔۔ وزیراعظم نے کہا پوری دنیا نے افغانستان میں پاکستان کی مثبت شراکت کو تسلیم کیا۔ قومی سلامتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ خطے میں ابھرتی ہوئی صورتحال انتہائی پیچیدہ ہے، افغانستان میں کسی بھی عدم استحکام کے پاکستان پر منفی اثرات ہو سکتے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔