ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے مینار پاکستان احتجاج کا معاملہ،لاہور تنظیم کی بدترین کارکردگی پر مرکزی قیادت برہم ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہناہے کہ صدر پی ٹی آئی لاہور اور جنرل سیکرٹری لاہور کارکنان کو نکالنے میں ناکام رہے،مرکزی قیادت نے لاہور تنظیم کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا،صدر لاہور شیخ امتیاز اور جنرل سیکرٹری لاہور اویس یونس کو تبدیل کیا جائے گا،پی ٹی آئی لاہور کے ٹاؤن صدور کو بھی تبدیل کیا جائے گا،لاہور قیادت مینار پاکستان احتجاج میں غائب رہی۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور قیادت احتجاج کی حکمت عملی دینے میں بھی ناکام رہی،لاہور قیادت کی کال کے بعد بھی کارنر میٹنگز نہ ہو سکیں،لاہور قیادت احتجاج کے لئے عوام کو موبلائز بھی نہ کر سکی تھی،لاہور قیادت اپنے ایم این ائیز اور ایم پی ئیز بھی مینار پاکستان نہ لا سکی تھی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لاہور کے ٹکٹ ہولڈرز موجودہ قیادت پر پہلے ہی عدم اعتماد کرچکے ہیں،لاہور تنظیم کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔