بلاول بھٹو زرداری کا 90 روز میں عام انتخابات کا مطالبہ

بلاول بھٹو زرداری کا 90 روز میں عام انتخابات کا مطالبہ
پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہبلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ کہ عام انتخابات 90 روز میں ہوں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس وقت ملکی عوام کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی، غربت اور بیرزوگاری ہے اور پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ ہماری کوئی سیاسی دشمنی نہیں ہے، ہمارا مقابلہ مہنگائی اور بیروزگاری سے ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ ہے کہ اس نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے، عوام کو مشکلات سے نکالا ہے اور پسماندہ طبقات کا خیال رکھا ہے اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنی کارکردگی سے یہ ثابت کیا ہے کہ ہماری جماعت عوام دوست ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ جلد از جلد انتخابات کرائے جائیں، آئین کے مطابق 90 روز میں انتخابات کرائے جائیں تاکہ ہم وہ الیکشن جیت کر پاکستان کے عوام کی خدمت کر سکیں اور عوام کو مشکل معاشی حالات سے نکال سکیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف پروپیگنڈا مہم ذولفقار علی بھٹو کے دور سے چلتی آرہی ہے اور ہر بار کردار کشی کرنے والوں کو اپنی کارکردگی سے منہ توڑ جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے ملک میں 30 سال سیاست کی ہے اور وہ 11 برس تک جیل میں بھی رہے ہیں اور تکالیف کا سامنا کیا ہے، اس لیے ہم ان سیاستدانوں کو حوصلہ دینا چاہتے ہیں جو اس وقت جیل میں ہیں اور ان تکالیف کا سامنا کر رہے ہیں اور ان کو بتانا چاہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔