انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈکپ 2023 کیلئےمیچ آفیشلز کا اعلان کر دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈکپ 2023 کیلئےمیچ آفیشلز کا اعلان کر دیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈکپ 2023 کیلئےمیچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے. تفصیلات کے مطابق پاکستان کے احسن رضا دنیائے کرکٹ کےبڑے مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ورلڈکپ میں کل 16 ایمپائرز لیگ میچز میں ایمپائرنگ کریں گے جس میں ایلیٹ پینل کے 12 ایمپائر شامل ہیں۔ میگا ایونٹ میں 12 ایلیٹ پینل ایمپائرز سمیت ٹوٹل 16 ایمپائرز ورلڈکپ میں ایمپائرنگ کریں گے۔ایلیٹ پینل میں پاکستان کے صرف احسن رضا کو شامل کیا گیا ہے۔احسن رضا بھارت میں ہونےوالے ورلڈکپ میں ایمپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے. آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کےفائنل میں ایمپائرنگ کرنےوالےکمار دھرماسینا،ماریس ایراسمس، روڈ ٹکر شامل ہیں جبکہ علیم ڈار آئی سی سی ایلیٹ پینل سے مستعفی ہونےکےبعد ورلڈکپ کے ایمپائرنگ پینل میں شامل نہیں کئے گئے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈکپ کےصرف لیگ مرحلے کے میچز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کیا ہے۔سیمی فائنل اور فائنل میچ کے لئے ایمپائرز کااعلان بعد میں کیا جائےگا.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔