ہانگ کانگ میں شدید بارشیں،سیلابی صورتحال،کئی سڑکیں بہہ گئیں،ٹرانسپورٹ نظام درہم برہم

ہانگ کانگ میں شدید بارشیں،سیلابی صورتحال،کئی سڑکیں بہہ گئیں،ٹرانسپورٹ نظام درہم برہم
لاہور: میڈیا رپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ میں شدید بارشوں کے باعث رہائشی علاقے زیر آب آگئے ہیں،ٹراسپورٹ کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے جبکہ سیلاب کی وجہ سے کئی سڑکیں بہہ گئیں ہیں۔ غیر ملکی خر رساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے اسکول، دفاتر اور کاروبار کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ہانگ کانگ میں جمعرات کو ایک گھنٹے میں 70 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس نے تقریباً 140 سالوں کا ریکارڈ توڑا ہے۔ اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو عمل بھی جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 83 لوگوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔