پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،09 اپریل2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،09 اپریل2021
کرونا وبا نے مزید 105 قیمتی زندگیاں نگل لیں، ایک روز میں 5 ہزار 312 نئے کیسز رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9 اعشاریہ 66 فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 69 ہزار 811 ہو گئی، 4 ہزار 116 مریضوں کی حالت تشویشناک۔۔۔مسلح افواج کا کورونا سے نمٹنے کیلئے سول انتظامیہ کی بھرپور مدد جاری رکھنے کا عزم، آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس،، افغان امن عمل میں مثبت پیش رفت اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پر اعتماد کا اظہار،، کشمیریوں کی جدوجہد کیساتھ بھر پور یکجہتی کا بھی اعادہ کیا۔آسان قرضوں کےلیے ہماری کوششیں کامیاب ہوئیں، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں فراش ٹاؤن میں لوگوں کو دو سال میں تیار فلیٹ مل جائیں گے، بینکوں کو چھوٹے لوگوں کو قرضے دینے کی عادت نہیں تھی، اب قرضوں کےلیے بینکس بھی تیار ہیں اور اسکمیں بھی لانچ ہورہی ہیں، ملک میں مورگیج فنانسنگ کا کوئی اسٹرکچر ہی نہیں تھا۔دس اپریل کو عدالت پیشی، جہانگیر ترین کا بھرپور پاور شو کا فیصلہ، جہانگیر ترین نے پارٹی کے ہم خیال رہنماؤں کو عشائیہ پر مدعو کر لیا، ترین اپنے سیاسی ساتھیوں کے ساتھ آئندہ قانونی لائحہ عمل پر مشاورت کریں گے۔۔جہانگیر ترین پرسنگین الزامات ہیں، انھیں ہاتھ نہ لگایا تو سوال اٹھیں گے، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا بیان، وزیراعظم یا پارٹی کی جہانگیر ترین سے کوئی دشمنی نہیں، الزام ہے تو انہیں عدالت میں کلیئر ہونا چاہیے، کہا تھا کہ احتساب گھر سے شروع ہو گا۔۔۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔