’’بھارت کے ساتھ مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا‘‘

’’بھارت کے ساتھ مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا‘‘

.اسلام آباد(پبلک نیوز) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا، ہم سمجھتے ہیں عالمی برادری دونوں ممالک کے مابین موجود تنازع کو مدنظر رکھتے ہوئے بات چیت کرے، بھارت کی طرف سے قیدیوں کی رہائی میں ہمیشہ تاخیر کی جاتی ہے۔ پاکستان کا موقف ہے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہائی جلد از جلد ہونی چاہیے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا بھارت کی جانب سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر جب بھی تاخیر کی جاتی ہے ہم ان سے رابطے کرتے ہیں۔

زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ روسی وزیر خارجہ نے دو روزہ پاکستان کیا، انہوں نے آرمی چیف اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں کیں، دورے میں خطے کے امن ، مشرق وسطی اور افغان معاملے پر بات ہوئی۔ وزیر خارجہ نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار پر بریف کیا ۔ وزیر خارجہ نے افعان امن عمل میں روس کے کردار کو سراہا۔

ترجمان نے کہا دونوں ملکوں میں توانائی تعلیم اور دفاعی شعبے میں تعاون پر اتفاق ہوا ہے، وزیر خارجہ نے روسی ہم منصب کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا، کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کا سلسہ جاری ہے، ہفتے کے دوران دس کشمیریوں کو شہید کیا گیا، کشمیر قیادت کی مسلسل پابند سلاسل پر تشویش ہے، بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا انسانی حقوق کی تنظیم اقوام متحدہ غیر انسانی کرفیو ختم کرائے۔

انہوں نے کہا متحدہ عرب امارات کی طرف سے پاکستانی ویزوں پر پابندی کے حوالے سے ان سے رابطے میں ہیں ۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔