بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے مقابلے میں خواجہ سرا رہنما کا  الیکشن لڑنے کا اعلان

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے مقابلے میں خواجہ سرا رہنما کا  الیکشن لڑنے کا اعلان
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک :بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے مقابلے میں خواجہ سرا رہنما نے   الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ 

 رپورٹ کے مطابق بھارت کے پہلے خواجہ سرا مہامنڈلیشور ہیمانگی سکھی وارانسی سے   نریندرا مودی کے سامنے اپنی قسمت آزمانے اتر رہے ہیں، انہیں آل انڈیا ہندو مہا سبھا نے ٹکٹ جاری کیا ہے۔

 مہمنڈلیشور ہیمانگی سکھی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 12 اپریل کو بنارس پہنچیں گے اور بابا وشوناتھ کا آشیرواد لے کر اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔ مہامنڈلیشور ہیمانگی سکھی کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں کنّر (خواجہ سرا) برادری کی حالت قابل رحم ہے۔ اس برادری کے لیے ایک بھی سیٹ مختص نہیں کی گئی ہے

ن کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش صرف اتنی ہے کہ ہماری بات حکومت کے کانوں تک پہنچے، اس لیے وارانسی پارلیمانی سیٹ سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اگر آج بی جے پی حکومت خواجہ سراؤں کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھتی تو شاید مہامنڈلیشور ہیمانگی سکھی کو یہ قدم نہیں اٹھانا پڑتا۔ ہندو مہاسبھا نے خواجہ سراؤں کو قومی دھارے میں لانے اور سماج کے سامنے اپنی بات رکھنے کے لیے مجھے امیدواری دی ہے