ملک میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری، چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 53 افراد جاں بحق ہوگئے، 4ہزار 40نئے مریض رپورٹ، کورونا مثبت کیسزکی شرح 7 اعشاریہ پانچ چار ریکارڈ کی گئی، ایکٹو کیسز کی تعداد 83 ہزار 298تک پہنچ گئی۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 21 اعشاریہ چار صفر ہوگئی، سندھ کے دیگر شہروں میں لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی، شہرقائد میں معمولات زندگی بحال ہونے لگے، صبح سویرے ہوٹلوں کے باہر کھانے پینے کا سلسلہ چل پڑا، سندھ میں انٹر کے بقیہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے۔ گوجرانوالہ میں وین میں نصب سلنڈرپھٹ گیا، آگ لگنے کے باعث 9 افراد جھلس کر جاں بحق اور 7زخمی، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا، شاہ کوٹ میں سلنڈر پھٹنے پر آگ نے مسافر وین کو لپیٹ میں لے لیا، حادثے کا شکار مسافر وین راولپنڈی سے گوجرانوالہ آئی تھی۔ کوئٹہ میں زرغون روڈ پر پولیس وین کے قریب دھماکے میں 2 اہلکار شہید، 12 اہلکاروں سمیت 21 افراد زخمی ہوگئے، دھماکا اس قدر شدید تھاکہ آواز دور دور تک سنی گئی، بلوچستان ہائیکورٹ اور صوبائی اسمبلی کے شیشے ٹوٹ گئے، وفاقی وزیرداخلہ نے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی۔ لاہورمیں نامزدصوبائی وزیرکے بھائی کے قتل کی تحقیقات کا معاملہ، ملزمان کو 3 روز بعد بھی عدالت پیش نہ کیا گیا، ملزمان نے نامزد صوبائی وزیر کے بھائی کو شادی کی تقریب میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔