پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،9اگست2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،9اگست2021
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ باربار واضح کر چکے ہیں کہ افغانستان میں ہمارا کوئی پسندیدہ فریق نہیں ہے، افغانستان میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورت حال پر تشویش ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بیان پر سخت ردعمل دیا گیا ہے. شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو گرفتار کیا تو قیامت آجائے گی، اس ملک میں بھٹو پھانسی چڑھ گیا لیکن چڑیا نہیں پھڑکی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف کے پاس 2آپشن ہیں ، نوازشریف اپیل دائرکریں یا سیاسی پناہ لے لیں جبکہ مجھے امید ہے کہ نوازشریف سیاسی پناہ نہیں لیں گے سابق معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا پنجاب اسمبلی میں داخلہ بند، فردوس عاشق اعوان معاون خصوصی احسن سلیم بریار کی حلف برداری کے موقع پر اسمبلی آئی تھیں تاہم پنجاب اسمبلی کے ملازمین نے انہیں اسمبلی ہال میں داخل نہ ہونے دیا میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ دا خلی سلامتی کے مسائل سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔ یہ وقت نیشنل ایکشن پلان پر توانائیاں مرکوز کرنے کا ہے

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔