یومِ عاشور حق وباطل کا لازوال معرکہ ہے: وزیراعظم

یومِ عاشور حق وباطل کا لازوال معرکہ ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف یوم عاشور کے موقع پر امت مسلمہ کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہادت امام حسین علیہ السلام اُمت مسلمہ کے لئے ایک عظیم درس ہے۔ واقعہ کربلا حق و باطل کے لازوال معرکے کی یاد دلاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اہل بیت کی قربانیاں اہل ایمان کو ابتلا وآزمائش میں حوصلہ دیتی ہیں۔ وطن عزیز کو مشکلات سے نکالنے کیلئےصبر،ہمت،یکسوئی کو اپنا کر ہی کامیابی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے ظلم و استبداد پر کاربند قوتوں کو للکارا۔ امام حسین علیہ السلام اور ساتھیوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دین کو جلا بخشی، اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرنے والےعزم وہمت اور بہادری کا استعارہ بن گئے۔ یوم عاشور پر قوم کے نام اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کربلا میں جذبہ ایمانی سے سرشار جماعت نے باطل کی اطاعت سے انکار کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔