ویب ڈیسک: ہارڈ شپ بنیاد پر تبادلوں کیلئے درخواستیں جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب بھر میں اضلاع کے سی ای اوز کو پہلے روز تبادلوں کی 1500 سے زائد درخواستیں موصول ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق زیادہ تر درخواستیں خواتین اساتذہ کی جانب سے جمع کروائی گئی ہیں۔ درخواست گزاروں میں 79 فیصد خواتین اساتذہ شامل ہیں۔ سب سے زیادہ ویڈلاک کی بنیاد پر موصول ہونے والی درخواستوں کی شرح 43 فیصد ہے۔
بتایا گیا ہے کہ 37 فیصد درخواستیں طویل مسافت (لانگ ڈسٹنس) جیسی مشکل کا شکار اساتذہ کی جانب سے موصول ہوئی۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات تمام عمل کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ وزیر تعلیم موصول ہونے والے کیسز کا ذاتی طور پر جائزہ لے رہے ہیں۔
وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے تمام سی ای اوز کو ہارڈشپ بنیادوں پر تمام درخواستیں بلا تردد وصول کرنے کی ہدایت کردی ہے۔