نیشنل پارک، نظرثانی درخواستیں خارج: مونال سمیت دیگرریسٹورنٹس کو ہٹانے کا فیصلہ برقرار

نیشنل پارک، نظرثانی درخواستیں خارج: مونال سمیت دیگرریسٹورنٹس کو ہٹانے کا فیصلہ برقرار
کیپشن: نیشنل پارک، نظرثانی درخواستیں خارج: مونال سمیت دیگرریسٹورنٹس کو ہٹانے کا فیصلہ برقرار

ویب ڈیسک: نیشنل پارک ایریا میں تجارتی سرگرمیوں کا معاملہ، سپریم کورٹ نے نظرثانی درخواستوں کا فیصلہ سنا دیا۔ جس کے مطابق مونال ریسٹورنٹ، لاء مونتالہ، گلوریہ جیز سمیت دیگر ریسٹورنٹس کو ہٹانے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے نظرثانی درخواستیں خارج کردیں۔ سپریم کورٹ نے نیشنل پارک ایریا میں قائم ریسٹورنٹس کے حق میں دی گئی آبرزویشنز واپس لے لیں۔ سپریم کورٹ نے مونال اور دیگر ریسٹورنٹس کو کسی اور مقام پر لیز کے وقت ترجیح دینے کی آبزرویشن واپس لے لی۔ 

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ مونال ریسٹورنٹ ،لا مونتانہ اور دیگر ریسٹورنٹس نے رضاکارانہ طور پر تین ماہ میں ریسٹورنٹس ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ عدالت میں یقین دہانی کے باوجود نظرثانی دائر کرنا عدالت کیساتھ مذاق ہے۔ رضاکارانہ تین ماہ میں ریسٹورنٹس ختم کرنے کی یقین دہانی کے بعد نظرثانی دائر کرنا توہین آمیز ہے۔ 

فیصلہ میں مزید لکھا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے سی ڈی اے کو کہا کہ ان ریسٹورنٹس کو دیگر علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر لیز دی جائے۔ عدالت نے قرار دیا کسی اور مقام پر ریسٹورنٹس کی لیز میں نیشنل پارک ایریا کے ریسٹورنٹس کو ترجیح دی جائے۔ سپریم کورٹ لیز کے عمل میں ترجیح دینے کے اپنے فیصلے کو ہذف کرتی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کیا جائے۔ 

سپریم کورٹ نے نیشنل پارک ایریا میں قائم ریسٹورنٹس کے حق میں دی گئی آبرزویشنز واپس لے لیں۔ سپریم کورٹ نے مونال اور دیگر ریسٹورنٹس کو کسی اور مقام پر لیز کے وقت ترجیح دینے کی آبزرویشن واپس لے لی۔ 

Watch Live Public News