پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 09 دسمبر2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 09 دسمبر2021
پاکستان میں کورونانےمزید10زندگیاں نگل لیں،ایک روزمیں 350افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی،مثبت کیسزکی شرح اعشاریہ سات چارفیصدرہی،ملک بھرمیں771مریضوں کی حالت تشویشناک ہے . آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس، سیالکوٹ واقعہ کی شدید مذمت،کہا سیالکوٹ جیسے واقعات پر زیرو ٹالرنس کا مظاہرہ کیا جائے گا،کورکمانڈرز کا ملکی سرحدی صورتحال اورسکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار، دہشت گردی، شدت پسندی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ. خیبرپختونخوا سے سینٹ کے خالی نشست پر انتخاب،مشیرخزانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی الیکشن ٹربیونل میں چیلنج، اے این پی کے امیدوار شوکت امیر زادہ نے کاغذات کالعدم قراردینے کے لئے درخواست جمع کرادی،کہا شوکت ترین مردان کے رہائشی ہیں اور نہ ہی الیکٹورل رول میں رجسٹرڈہیں،سینٹ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے. وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت آج سندھ کابینہ کا اجلاس،لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل کو دوبارہ سندھ اسمبلی سے منظورکرانے کی منظوری لی جائے گی،واٹر اینڈ سیوریج بورڈکے بورڈ آٖف ڈائریکٹرز میں مجوزہ تبدیلی،سندھ پولیس میں سینئر رینکس پر پولیس افسران کے ریکروٹمنٹ رولز کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل . کراچی میں دودھ کی قیمت120 روپے فی لٹرمقرر،کمشنرکراچی نے نو ٹیفیکشن کر دیا،کمشنراقبال میمن کا کہنا ہے کہ دودھ کی قیمت فارمرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز کی مشاور ت سےطے کی گئی،سرکاری قیمت کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی.