پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،09دسمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،09دسمبر 2021
کوروناکی نئی قسم اومی کرون پاکستان بھی پہنچ گئی،کراچی میں پہلاکیس رپورٹ،محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون بیرون ملک سے آئی،ویکسین نہیں لگوائی تھی،مہلک وائرس نےمزید10زندگیاں نگل لیں، ایک روزمیں350افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی،مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ سات چارفیصد رہی،771مریضوں کی حالت تشویشناک ہے . وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس کی موجودگی میں بھارت کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں،موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بھرپور کوششیں کیں لیکن بھارتی قیادت نے مثبت جواب نہ دیا،کہا کسی بھی انسانی المیئے سے بچنے کے لئے افغان عوام کی انسانی بنیادوں پر امداد کی جانی چاہیئے. سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب،مشیرخزانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ،پشاور میں الیکشن ٹریبیونل نےفریقین کے دلائل سننےکےبعد فیصلہ محفوظ کیا،اے این پی کے امیدوار شوکت امیر زادہ نےکاغذات چیلنج کئے تھے. وزیراطلاعات فوادچودھری کا کہنا ہے کہ ٹرانسپیرنسی سروے ہو یا کوئی اور سروے،طویل عرصے بعد سیاسی حکومت کے بارے اعتمادظاہرہوا ہےکہ وہ کرپٹ عناصر پر مشتمل نہیں، کہاعوام کو وزیراعظم کی ذات پر اعتماد ہے کہ وہ ذاتی مفادات کے لئےکوئی کام نہیں کریں گے. کیپٹن ریٹائرڈصفدر لگاتارغیراخلاقی ویڈیوز مارکیٹ میں لانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں،ن لیگ احتساب سے بچنے کے لئے ہر پستی تک جائے گی،معاون خصوصہ شہبازگل کا ٹویٹ،کہا ایک طرف مریم بی بی درس دیتی ہیں کہ ان کی پرائیویسی کا احترام کیاجائے اور دوسری جانب لوگوں کی ذاتی زندگیوں کی ویڈیوز بڑے فخر سے پریس کانفرنس میں پیش کرتی ہیں.