سیالکوٹ ( پبلک نیوز) صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سوا تین سالوں میں محکمہ جیل خانہ جات میں بہت سے کام ہوئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ واقعہ بہت افسوسناک ہوا۔ اس واقعہ سے بائیس کروڑ عوام کا سر شرم سے جھک گیا۔ واقعہ سے پاکستان کے امیچ کو نقصان پہنچا ہے۔ ہم نے جو سافٹ امیچ سوا تین سالوں میں پیدا کیا اس کو نقصان پہنچا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فساد پھیلانا کفر سے بھی بدتر ہے۔ ملک عدنان کی شخصیت مشعل راہ کے دور پر سامنے ائی۔ انتہا پسند انسان بدںودار ہوتا ہے۔ ملک دشمن طاقتیں چھوٹی چھوٹی باتوں کو منفی طور پر ابھار رہی ہیں۔ واقعہ کی مزمت کرتا ہوں۔ واقعہ میں پولیس کی ناقص کارکردگی پر بھی تحقیقات ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک عدنان کی طرح ہجوم میں پتا چلتا ہے کون انسان ہے۔ بیگم صفدر کا ٹویٹ آیا تھا کہ یہ انکا زاتی پروگرام تھا۔ شادی میں گانا بھی گایا تو چوری والا۔ 15 سو ریال تنخواہ پر صفدر کونے بیٹھا رہا۔ چوری کا گانا وہ بھی انڈیا کا۔ میں اس کی بھی مزمت کرتا ہوں۔ عارف لوہار نصیوبو لال یا نورجہاں کا گانا گا لیتی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سے گزارش ہے کہ شکست مان لو، گوگلو سے مٹی نہ اکھاڑو۔ مولوی فضل الرحمان کو دو ہی شوق ہیں ایک نوٹوں جلوہ دوسرا سوجی کا حلوہ۔