وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ نے اپنا فیشن برانڈ لانچ کر دیا

وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ نے اپنا فیشن برانڈ لانچ کر دیا

لاہور(پبلک نیوز) وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نےبھی فیشن انڈسٹری میں قدم رکھ دیا۔

حبا فواد نے اپنی برانڈ حال ہی میں منعقد ہونے والے برائیڈل کوٹیور ویک 2021 میں لانچ کی ہے جس میں انہوں نے عروسی ملبوسات کی نمائش کی۔حبا فواد نے اپنے فیشن لیبل" نساء حسین " کا آغازدسمبر2020 میں کیا گیاتھا اور حال ہی میں 10ویں ہم برائیڈل کوٹیور ویک میں عروسی کلیکشن سے بھرپور توجہ سمیٹی۔

برائیڈل کوٹیور ویک 4 سے 7 فروری تک لاہور میں منعقد کیا گیا جس میں ملک کے معروف ڈئزائنرز نے اپنے ملبوسات کی نمائش کی۔ نساء حسین کلیکشن کو 3 روزہ فیشن شو کے آخری روز پیش کیا گیا جس میں عروسی کے علاوہ شادی بیا ہ میں پہنے جانے والے بھاری ملبوسات شامل تھے۔ حبا فواد نے اپنی کلیکشن کے لیے اداکارہ حریم فاروق اور ریشم کا انتخاب کیاجنہوں نے ان کی کلیکشن کے خوبصورت عروسی جوڑے پہن رکھے تھے۔

اہلیہ کی حوصلہ افزائی کیلئے فواد چوہدری خود بھی شومیں موجود تھے، میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان 8 سال بعد بلین ڈالرزکی ایکسپورٹ کررہا ہے اور فیشن ڈیزائنرزپاکستان کی برآمدات بڑھانے کیلئے ویلیو ایڈ کرررہے ہیں۔

Watch Live Public News