عمر سرفراز چیمہ ، اعجاز چوہدری کا جیل سے خط ، بانی پی ٹی آئی سے  بڑی اپیل  کردی

عمر سرفراز چیمہ ، اعجاز چوہدری کا جیل سے خط ، بانی پی ٹی آئی سے  بڑی اپیل  کردی

(ویب ڈیسک ) سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور سینیٹر اعجاز چوہدری نے جیل سے خط لکھا ہے ج میں انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے اہم اپیل کی ہے۔

کوٹ لکھپت جیل سے پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز احمد چوہدری اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے ایک خط لکھا ہے کہ جس میں دونوں رہنماؤں نے کہا ہے کہ 9 مئی کے بعد مشکل حالات میں پارٹی چھوڑنے والے عہدیداروں ، ممبران اسمبلی اور اہم کارکنان کی پارٹی میں واپسی پر غور کی ضرورت ہے ۔ جبر کے اس ماحول میں ہر فرد مشکلات ، دباؤ اور ظلم و تشدد کا مقابلہ نہیں کر سکتا اس لئے پارٹی چھوڑ دی ۔ 

دونوں رہنماؤں نے خط میں کہا کہ  ایک سال گزارنے کے بعد چیئرمین عمران خان کی استقامت اور بہادری دیکھ کر اور 8 فروری کے الیکشن میں عوام کا فیصلہ دیکھ کر بہت سارے لوگ واپس آنا چاہتے ہیں ۔  بانی چیئرمین عمران خان سے اپیل ہے کہ انہیں کارکن کی حیثیت سے واپس آنے اور کام کرنے کی اجازت دے جائے تاکہ تحریک تحفظ آئین پاکستان میں حصہ لے سکیں ۔

خط میں کہا گیا کہ وہ تمام افراد جو پارٹی میں دوبار شاملِ ہونا چاہتے ہیں وہ موجود چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کے نام اپیل کریں اور کور کمیٹی سے سفارش کے بعد وہ نام بانی چیئرمین عمران خان کو منظوری کے لیے بھیجے جائیں ۔

Watch Live Public News