پاکستان میں فائیو جی سروسز کا آغاز کب ہو گا؟ تاریخ کا اعلان

پاکستان میں فائیو جی سروسز کا آغاز کب ہو گا؟ تاریخ کا اعلان
ویب ڈیسک : پاکستان میں فائیو جی کی سروسز کا آغاز کب ہو گا؟ اس حوالے سے بڑی خبر آ گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے عوام خصوصی طور پر موبائل صارفین کو یہ خوشخبری سنا دی ہے کہ رواں برس کے اختتام یا آئندہ برس کے آغاز پر پاکستان میں فائیو جی کی سروسز شروع کر دی جائیں گی۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن امین الحق نے اس حوالے سے کہا ہے کہ دسمبر 2022 یا جنوری 2023 میں باقاعدہ طور پر فائیو جی سروسز کا آغاز کیا جائے گا۔ فائیو جی سروسز ابتدائی طور پر پاکستان کے پانچ بڑے شہروں میں میسر ہوں گی جبکہ بعد ازاں دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔ علاوہ ازیں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن کی جانب سے فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کے لیے ایڈوائزری کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ ک…

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔