ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کے 43 ارکان قومی اسمبلی کو ریلف ملنے کے بعد بڑی پیش رفت سامنے آگئی، پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی پر غور شروع کر دیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان اور سینئر قیادتِ کی اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی پر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، پی ٹی آئی نے ابتدائی مرحلے میں اپوزیشن لیڈر کے لیے 4 ناموں پر غور شروع کر دیا، متوقع اپوزیشن لیڈر کے 4 ناموں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر کے لیے ابتدائی طور پر میجر طاہر صادق،نصراللہ رضا گھمن،منزہ حسن اور ڈاکٹر نوشین حامد کے نام شامل ہیں، پی ٹی آئی کی اسمبلی واپسی کی صورت میں جی ڈی اے اور تحریک انصاف مشترکہ طور پر اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے، اپوزیشن لیڈر کی نشست پی ٹی آئی اپنے پاس رکھے گی۔